• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, September 18, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

بی ڈی سی چیئرمین کیرن ، جے ڈی (یو) صدر ، چیئرمین جے اینڈ کے آر ٹی آئی موومنٹ، دیگر متعدد وَفود لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

JK News Service by JK News Service
January 18, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر/18جنوری 2021 ئ
چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کیرن کپواڑہ ، جنتا دل (یونائٹیڈ ) کے صدر جموںوکشمیر یونٹ ، چیئرمین جے اینڈ کے آر ٹی آئی موومنٹ اور کشمیر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے دیگر وفود نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ صدر جے کے جنتادل یونائٹیڈ جموںوکشمیر یونٹ کے صدر جی ایم شاہین نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں عوامی افادیت کے حامل مختلف معاملات پر غور و خوض کیا جن میں تجارت اور سیاحتی شعبوں کی ترقی ، سڑکوں کی توسیع او رجموںوکشمیر کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا شامل ہیں۔شاہین نے جموں وکشمیر میں ترقیاتی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے یوٹی حکومت کی مختلف جاری کوششوں سے متعلق بھی لیفٹیننٹ گورنر سے تبادلہ خیال کیااور لوگوں کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجودہ انتظامیہ کی طرف امید ظاہر کی۔چیئرئن جے اینڈ کے آر ٹی آئی مومومنٹ ڈاکٹر راجا مظفر نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور انہیں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کی ایک یادداشت پیش کی جس میں سری نگر اور جموں میں سینٹرل انفارمیشن کمیشن کا ایک سرکٹ بنچ قائم کرنے کی مانگ بھی شامل ہیں جو آر ٹی آئی سے متعلقہ اپیلوں اور شکایات کی شنوائی کرے گا۔ انہوں نے انتظامیہ کو مزید جواب دہ اور شفاف بنانے کے لئے سرکاری ڈیٹا کی بروقت اب ڈیٹنگ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے یوٹی انتظامیہ کا جموںوکشمیر میں فارسٹ ایکٹ لاگو کر نے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ اس کے علاوہ عوامی اہمیت کے حامل امور پر بھی ملاقات کے دوران تبادلہ خیال ہوا۔ڈاکٹر راجا مظفر نے سرکاری ملازمین بشمول انتظامی سیکرٹریز ، ڈپٹی کمشنر ان ،ایس ایس پی اور ایس ڈی ایمز،بی ڈی اوز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو سرکاری ٹویٹر ہینڈل اور فیس بک پیج قائم کرنے کی مانگ کی تاکہ لوگ ان تک بغیر کسی دشواری کے رسائی حاصل کرسکے۔چیئرمیں بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کیرن کپواڑہ محمد سید خواجہ کی قیادت میںایک وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے بھی ملاقات کی اور انہیں ضلع کپواڑہ کے دور درازاور پسماندہ تحصیل کیرن کے لوگوں کے مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی ۔ وفد نے معاشی اور معاشرتی طبقوں کی ترقی اور بہتر زندگی بنانے کے لئے مختلف امور اُٹھائے ۔انہوں نے کیرن میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اس علاقے کے لوگوں کو بہتر خدمات فراہم ہو سکے۔پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے امپیکٹ ایمبسڈرارہان بگاتی نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور ہندوستان میں پیرا المپک موومنٹ کے فروٹ اور بہتری پر تبادلہ خیال کیا۔گائیگ اور موسیقار اور مخیر صائم بٹ بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملے اور انہیں کشمیر کے فوک میوسیقی بشمول صوفیانہ اور چھکری کی بحالی کے لئے مقامی نوجوانوں کوپلیٹ فارم فراہم کرنے پر زور دیا۔ وفودکے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت جموںوکشمیر کے تمام طبقوں کی یکسان اور متوازن ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔انہوں نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے جائز مسائل اور مطالبات کا بغور جائزہ لے کر ان کو بروقت ازالہ کیا جائے گا

Previous Post

Drinking water shortage hits Saloora and Bamloora Ganderbal

Next Post

32nd National Road Safety month kick started across all districts of Kashmir

Next Post

32nd National Road Safety month kick started across all districts of Kashmir

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.