• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Thursday, January 15, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

خواتین انٹرپری نیئر شپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کی ستائش

JK News Service by JK News Service
March 10, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
نیوز ڈیسک
جموں //اپنی پارٹی صوبائی صدر خواتین ونگ جموں نمرتہ شرما نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا جموں وکشمیر میں خواتین انٹرپری نیئرشپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ نمرتہ شرما نے کہا ہے کہ خواتین کاروباریوں کو 5لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ خواتین کی حوصلہ افزائی کے تئیں ایک انقلابی قدم ہے۔ نمرتبہ شرما نے کہاکہ یہ فیصلہ خواتین کے مفاد میں لیاگیا ہے جس کے لئے حالیہ دنوں راج بھون جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے دوران انہوں نے پرزور مطالبہ بھی کیاتھا۔ موصوفہ نے مزید کہاکہ بچیوں کو 12ویں تک مفت تعلیم فراہم کرنے سے بھی کئی رکاوٹیں دور ہوں گیں کیونکہ بچیاں کمزور مالی حالت کی وجہ سے اکثر دیہات کے اندر اسکول چھوڑ دیتی ہیں۔ اس فیصلے سے والدین اور بچے کو مالی بوجھ کے بغیر تعلیم جاری رکھنے کی ترغیب ملے گی۔انہوں نے خواتین کے لئے جموں و کشمیر میں ہر پولیس اسٹیشن میں خصوصی ڈیسک قائم کرنے کے حکومت کے فیصلے کو ایک بار پھر سراہا تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جاسکے۔انہوں نے یاد دلایا کہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کے دوران انہوں نے تھانوں میں علیحدہ ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے تاکہ شکایت کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جاسکے اور متاثرین خصوصا خواتین پر مناسب توجہ دی جائے۔آپ پارٹی کی خواتین ونگ کے صدر نے کہا کہ خواتین کو جموں و کشمیر کی ترقی میں حصہ لینے کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ خواتین صنعتی شعبے یا بدعت میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ انھیں حکومت ، صنعتی اور دیگر شعبوں میں خاطر خواہ موقع فراہم کیا جانا چاہئے۔
Previous Post

آیوشمان بھارت سکیم | 30لاکھ مستحقین کا اندراج ۔ 23لاکھ کے حق میں گولڈن کارڈ جاری

Next Post

Bijbhera Encounter: Operation Suspended

JK News Service

JK News Service

Next Post

Bijbhera Encounter: Operation Suspended

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.