• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, November 23, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

سوپور میں پولیس چوکی پر گرینیڈ حملہ ۔ 2 ایس پی او ز زخمی ، علاقے میں تلاشی کارورائیا

JK News Service by JK News Service
March 14, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
غلام محمد
 سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں سنیچر کو نا معلوم جنگجوئوں نے  پولیس پوسٹ کو گرینیڈ دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں 2ایس پی اووز زخمی ہوئے۔ سنیچر بعد دوپہر مشتبہ مسلح افراد نے پولیس پوسٹ بس سٹینڈ سوپور پرگرینیڈ پھینکا، تاہم وہ نشانہ چوک کر سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا ۔گرینیڈ دھماکے کے نتیجے میں پوسٹ پوسٹ کے قریب ڈیوٹی دے رہے دو پولیس اہلکار آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایس پی سوپور نے کہا کہ مسلح جنگجوئوں نے پولیس چوکی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانہ چوک کر دوسری جگہ پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے میں دو ایس پی اوز کو معمولی چوٹیں آئی جن کی شناخت محمد افضل اور آزاد احمد کے بطور ہوئی ۔ انہوںنے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی سب ضلع اسپتال منتقل کر دیا  گیاجہاں سے ایک کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد گھر واپس روانہ کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ۔ انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو محاصرے میںلیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر پولیس ترجمان کی جانب سے موصولہ بیان کے مطابق بس اسٹینڈ سوپور میں عسکری واقع پیش آیا جہاں عسکریت پسندوں نے پولیس پوسٹ بس اسٹینڈ پر دستی بم پھینکا۔جس میں پولیس کے 02 اہلکار معمولی زخمی ہوئے ۔
Previous Post

۔15بار کریک ڈائون کے بعد کمین گاہ بر آمد|شوپیان میں جنگجو محصور، آپریشن ملتوی ۔ 13گھنٹوں تک تلاشی کارروائی جاری رہی،ضلع میں انٹر نیٹ سروس منقطع

Next Post

دسمبر، جنوری اور فروری میں تقریباً59ہزار سیاح کشمیروارد پچھلے سال اسی مدت کے دوران تعداد محض20ہزار رہی،اپریل تک ہوٹلوں میں مکمل بکن

JK News Service

JK News Service

Next Post

دسمبر، جنوری اور فروری میں تقریباً59ہزار سیاح کشمیروارد پچھلے سال اسی مدت کے دوران تعداد محض20ہزار رہی،اپریل تک ہوٹلوں میں مکمل بکن

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.