• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, November 28, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

پتھر بازی ملی ٹنسی سے بھی زیادہ خطرناک: آئی جی پی کشمیر

JK News Service by JK News Service
March 22, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 22 مارچ (یو این آئی) کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے پتھر بازی کو بہت بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملی ٹنسی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا پتھر بازی ہے کیونکہ اس سے امن و قانون کی صورتحال زیادہ متاثر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پتھر بازی میں ملوث نوجوانوں پر پی ایس لگائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی لگائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پھتراؤ کرنے والوں کے ساتھ اچھی طرح سے نمٹا جا رہا ہے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر فوج کی ویکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل ریشم بالی بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا: ‘دو تین ملی ٹنٹ حملہ کرتے ہیں تو اس سے اسکول کالج بند نہیں ہوتے ہیں، سیاحوں کا آنا بند نہیں ہوتا ہے اور یاترا متاثر نہیں ہوتی ہے لیکن پتھراؤ کے واقعات سے اسکول کالج بھی بند ہوتے ہیں، سیاح بھی یہاں آنے سے ڈرتے ہیں اور یاترا بھی متاثر ہوجاتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘پتھراؤ بڑا مسئلہ ہے اس سے سماج متاثر ہو جاتا ہے اس لئے اس کو ہم لوگ زیادہ سنجیدگی سے لیتے ہیں، ملی ٹنسی الگ چیز ہے، اس سے اتنا فرق نہیں پڑتا ہے جتنا پتھراؤ سے پڑتا ہے’۔
موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ جائے تصادم آرائیوں پر پتھراؤ کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘دراصل جب ہم تصادم میں پھنسے لوگوں کو نکال کر ایک جگہ پر جمع رکھتے ہیں تو وہیں ان میں سے چند شرپسند عناصر پتھراؤ کرتے ہیں جن کو قابو میں کیا جاتا ہے ایسا نہیں ہے کہ دوسرے گاؤں کے لوگ آ کر پتھراؤ کرتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ تصادم آرائیوں کی جگہ کے پاس پتھراؤ کرنے والوں کے ساتھ اچھی طرح نمٹا جاتا ہے جس کا ویڈیو پروف یا تصویر آتی ہے اس پر کیس درج کیا جاتا ہے کچھ پر پی ایس اے لگایا گیا اور آگے بھی ایسے لوگوں پر پی ایس اے لگایا جائے گا۔
گرما کے دوران سیکورٹی حکمت عملی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسٹر کمار نے کہا کہ گرما کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ہے اور اس سلسلے میں ناکے بڑھائے جا رہے ہیں اور کہیں کہیں کیمپس کو شفٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے علاوہ تعلیمی اداروں کا کھلا رہنا اور زیادہ سے یادہ تعداد میں سیاحوں کے آنے کو یقینی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
منشیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستان ایل او سی یا بین الاقوامی سرحد سے منشیات بھیج رہا ہے۔
انہوں نے والدین اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ منشیات کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پولیس کی مدد کریں تاکہ بچے اس دلدل میں پھنس نہ جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ منشیات کی وبا ایک سماجی مسئلہ ہے جس سے نوجوان صرف جنگجو ہی نہیں بلکہ مختلف سماجی بیماریوں میں ملوث ہوجاتے ہیں۔
یو این آئی

Previous Post

Sticky bombs a problem, but will issue peaceful Yatra: IGP Kashmir Vijay Kumar

Next Post

سال رواں کے دوران اب تک 19 جنگجو ہلاک، 18 نوجوانوں نے بندوق اٹھائی: آئی جی پی کشمیر

JK News Service

JK News Service

Next Post

سال رواں کے دوران اب تک 19 جنگجو ہلاک، 18 نوجوانوں نے بندوق اٹھائی: آئی جی پی کشمیر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.