• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, January 19, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

یو ٹی انتظامیہ صورتحال سے سے نمٹنے میں ناکام، جموں میں آکسیجن کا بحران: بی جے پی

JK News Service by JK News Service
May 6, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 6 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ نے یونین ٹریٹری انتظامیہ پر کووڈ 19 کی صورتحال سے پیدا شدہ بحران سے نمٹنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کے ہسپتالوں میں نصب آکسیجن پلانٹوں میں خرابی ہے اور مریضوں کو ہسپتالوں میں داخلہ پانے کے لئے دھکے کھانے پڑتے ہیں۔
بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے نائب صدر یدھویر سیٹھی نے جمعرات کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہمیں بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہسپتالوں میں جو آکسیجن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں ان کا تھوڑی دیر بعد ہی فلو کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہو رہی ہے۔ گاندھی نگر ہسپتال میں گذشتہ رات کو بھی آکسیجن نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں مریضوں کو بھرتی نہیں کیا جا رہا تھا’۔
انہوں نے کہا: ‘نجی سیکٹر کی بات کریں تو نارائنا ہسپتال پچھلے سات دن سے ایک بھی مریض کو بھرتی نہیں کر رہا ہے۔ باترا ہسپتال 110 بستروں والا ہے لیکن وہاں صرف چالیس مریضوں کو ہی بھرتی کیا جا رہا ہے’۔
یدھویر سیٹھی نے آکسیجن پلانٹوں میں خرابی کو ‘ایک بہت بڑا جرم’ قرار دیتے ہوئے کہا: ‘یہ بہت بڑا کرائم ہے۔ میکینکل انجینئرنگ محکمے سے پوچھا جانا چاہیے کہ آپ پچھلے ایک سال سے کیا کر رہے تھے۔ اگر آج کوئی کرئمنل ہیں تو آپ لوگ ہیں۔ آج جو لوگوں کو سزا مل رہی ہے وہ آپ کی وجہ سے مل رہی ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘کووڈ کے مریضوں کو پہلے سی ڈی ہسپتال جانا ہوتا ہے لیکن پچھلے کئی دنوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ وہاں پر آکسیجن کا انتظام ہی نہیں ہے۔ لوگوں کو ہسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لئے دھکے کھانے پڑتے ہیں’۔
بی جے پی نائب صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں پلازما عطیہ کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘لیفٹیننٹ گورنر اور ان کی ایڈمنسٹریشن سے جڑے لوگوں کو کم از کم فون اٹھانا چاہیے۔ لوگ اپنی فریاد لے کر کس کے پاس جائیں گے؟’۔
یو این آئی

Previous Post

لوگ سخت مجبوری میں ہی گھروں سے باہر آئیں: صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

District Administration Ganderbal extents covid restrictions till Monday

JK News Service

JK News Service

Next Post

District Administration Ganderbal extents covid restrictions till Monday

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.