• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, November 23, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل و حرکت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری، صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس: آئی جی پی کشمیر

JK News Service by JK News Service
May 12, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 12 مئی  وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کو مزید سخت کرنے کے بیچ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ کورونا کرفیو کے دوران ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کرفیو کے دروان صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس کے بطور تسلیم کئے جائیں گے۔
بتا دیں کہ ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے منگل کو شہر میں جاری ‘کورونا کرفیو’ میں مزید سختی لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے ‘پاس سسٹم’ رائج ہوگا۔
کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: آئی جی پی کشمیر مسٹر وجے کمار کی ہدایات پر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ڈیوٹی کے دوران نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ انہیں کسی جگہ روکا نہ جاسکے’۔
موصوف آئی جی پی کشمیر نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کرفیو کے نفاذ کو ممکن بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والی ایجسنیوں کو بھر تعاون فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کرفیو کے دوران صحافیوں کے شناختی کارڈ کرفیو پاس کے بطور تسلیم کئے جائیں گے۔
کشمیر زون پولیس نے آئی جی پی کے حوالے سے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے: ‘ہم (جے کے پی) یہاں آپ کی آزادنہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیں۔ لیکن بمہربانی  یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کورونا وائرس بھی آزادانہ طور پر گھوم رہا ہے، جب تک ضروری ہے گھروں میں ہی رہیں، اس زنجیر کو توڑیں’۔
قابل ذکر ہے کہ حکام نے وادی کشمیر میں جاری کورونا کرفیو کو بدھ کے روز مزید سخت کر دیا ہے۔
عیدالفطر کے پیش نظر سری نگر کے بعض علاقوں میں منگل کو لوگوں کی کافی بھیڑ رہی جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا ہے۔

Previous Post

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو مزید سخت

Next Post

No curfew relaxation on Eid eve in Kashmir: Div Com PK Pole Says COVID-19 doesn’t stop with any special occasion, 40% surplus oxygen available in Valley hospitals, situation under control, Cases may shoot up in coming day, no need to panic

JK News Service

JK News Service

Next Post

No curfew relaxation on Eid eve in Kashmir: Div Com PK Pole Says COVID-19 doesn't stop with any special occasion, 40% surplus oxygen available in Valley hospitals, situation under control, Cases may shoot up in coming day, no need to panic

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.