• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, November 26, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

عیدالفطر کے2 دنوں میں3معالجین سمیت115فوت ۔7383متاثرین میں اضافہ ، 2روز میں75ہزار881ٹیسٹ کئے گئ

JK News Service by JK News Service
May 16, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp
  سرینگر //جموں و کشمیر میں عیدالفطر کے 2دنوں کے دوران3ڈاکٹروں سمیت 115افراد فوت ہوئے جن میں 74جموں جبکہ 41 کا تعلق کشمیر سے تھا۔ ان 2روز کے دوران 7ہزار383افراد متاثر ہوئے جن میں 3282جموں جبکہ 4ہزار 101کشمیر سے تھے۔13مئی عیدالفطر کے دن  44ہزار329تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4ہزار356افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ عیدالفطر کے دوسرے دن یعنی 14مئی کو 31ہزار552ٹیسٹ کئے گئے جن میں3ہزار 27افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ 2روز کے دوران 3282جموں جبکہ 4101 کشمیر میں متاثر ہوئے۔سرینگر میں 1251، بارہمولہ میں352، بڈگام میں 596،پلوامہ میں 429، کپوارہ میں 326، اننت ناگ میں 401، بانڈی پورہ میں 218،گاندربل میں 190، کولگام میں237 اور شوپیان میں 101افراد متاثر ہوئے ۔ ان دو دنوں کے دوران کشمیر صوبے میں 41افراد فوت ہوئے ۔ کشمیر میں فوت ہونے والوں میںصدر اسپتال سرینگر میں 6،سکمز صورہ میں 5، جے وی سی بمنہ میں 5، جی ایم سی اننت ناگ میں 4، جی ایم سی بارہمولہ میں 3، سی ایچ سی کپوارہ میں 3،ضلع اسپتال گاندربل میں 2، کشمیر ویلی نرسنگ ہوم میں 2، رعناواری اسپتال میں 2، ایس ڈی ایچ سوپور میں 2، ضلع اسپتال پلوامہ میں 2، سی سی سی پیٹھکوٹ بڈگام میں 1، سی ایچ سی پذلپورہ بانڈی پورہ میں ایک فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں عیدالفطر کے دو دنوں کے دوران 3282افراد متاثر ہوئے جبکہ یہاں 3ْْڈاکٹروں سمیت 74افراد کو وائرس نے نگل لیا۔ عیدالطفرکے2 دنوں کے دوران جموں میں متاثر  ہونے والے 3282افراد میں 126افراد مختلف ریاستوں اور ممالک سے جموں پہنچے تھے جبکہ دیگر 3156افرادمقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 3282متاثرین میں 1158ضلع جموں، ادھمپور میں 503، راجوری میں 365، ڈوڈہ میں 122، کٹھوعہ میں 354، سانبہ میں 261، کشتواڑ میں 128، پونچھ میں 155، رام بن میں 95 جبکہ ریاسی میں 141افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموںصوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 91ہزار 277ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں 3ڈاکٹروں سمیت مزید 74افراد فوت ہوئے ہیں ۔ مرنے والوں میں  جی ایم سی جموں میں 38، جی ایم سی کٹھوعہ میں 5، جی ایم سی راجوری میں 5، ایس ایم وی این ایچ کٹرا میں 3، ضلع اسپتال پہنچ میں 2، چندی گڑھ میں 2، جی ایم سی ڈوڈہ میں 2، ایسکام میں 2،ضلع اسپتال سانبہ میں2،ضلع اسپتال ڈودہ میں 2،زچگی اسپتال ستواری میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینتر سندربی میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں ایک، امرتسر میں ایک اور گھر میں 6افراد فوت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 1371ہوگئی ہے۔
Previous Post

Apni Party concerned over appalling conditions at SDH Tral

Next Post

Encounter breaks out in Khonmoh area of Srinagar

JK News Service

JK News Service

Next Post

Encounter breaks out in Khonmoh area of Srinagar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.