• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, March 24, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کا انحصار پاکستان پر: فوجی سربراہ

JK News Service by JK News Service
June 3, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 3 جون  فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد اور بھارتی حدود میں جنگجوؤں کے بھیجنے کو بند کرنے کے عمل سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگجویانہ سرگرمیوں کو جاری رکھا ہوا ہے جس کے پیش نظر ہم کسی بھی صورت میں اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘ہم اس جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کرنے کے لئے رضا مند ہیں جب تک وہ (پاکستان) اس پر عمل پیرا ہوں گے، لیکن دوسری طرف ایل او سی کے اُس پار جنگجویانہ انفراسٹریکچر برابر قائم ہے وہاں جنگجوؤں کے کیمپ ابھی بھی قائم ہیں لہٰذا ہم اپنی تیاریوں کی سطح کو کم نہیں کرسکتے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ اعتماد کی بحالی ایک مشکل کام ہے دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان عدم اعتماد قائم ہے تاہم اعتماد بحال کرنا اور قیام امن پوری طرح سے پاکستان پر منحصر ہے۔
موصوف فوجی سربراہ نے کہا کہ بھارت کسی بھی دراندازی کی کوشش اور جنگجویانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور سرحدوں سے فوجی جوانوں کی واپسی کا انحصار خطرے اور موجودہ صورتحال پر ہے۔

Previous Post

امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، تشدد کسی مسئلہ کا حل نہیں: فوجی سربراہ جنرل نروانے

Next Post

جنوبی کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت ‘سیکورٹی چوک’ ہے: اشوک کول

JK News Service

JK News Service

Next Post

جنوبی کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت 'سیکورٹی چوک' ہے: اشوک کول

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.