• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, March 24, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جنوبی کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی ہلاکت ‘سیکورٹی چوک’ ہے: اشوک کول

JK News Service by JK News Service
June 3, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 3 جون  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بی جے پی میونسپل کونسلر کی نامعلوم جنگجوؤں کے ہاتھوں ہلاکت کو ‘سیکورٹی چوک’ قرار دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ علاقے میں جنگجو کیسے آزادانہ طور گھوم رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کواپنی طرف سے غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی دفتر پر مہلوک لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ سیکورٹی چوک نہیں تو اور کیا ہے، سیکورٹی ایجنسیوں کو یہ کیوں معلوم نہیں تھا کہ علاقے میں تین نا معلوم جنگجو گھوم رہے ہیں، ٹھیک ہے ہم مانتے ہیں کہ ہمارے لیڈر نے پی ایس اوز ساتھ نہیں لئے تھے لیکن سرکار اس بنا پر اپنی ذمہ داری سے پلو نہیں جھاڑ سکتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ اگر اس نے پی ایس اوز ساتھ لئے ہوتے تو شاید بچ جاتے جس طرح کچھ دنوں پہلے گاندربل کے ننر علاقے میں ہمارے ایک کارکن عبدالقادر پر جنگجوؤں نے حملہ کیا لیکن وہاں ان کا پی ایس او شہید ہو گیا اور وہ بچ گئے۔
مسٹر کول کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی طرف سے اس غلطی کا اعتراف کرنا چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات رونما نہیں ہونے چاہئے۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں جب بھی راکیش کے ستھ بات کرتا تھا تو وہ یہی کہتے تھے کہ میں ترال کے لوگوں، اس علاقے کی ترقی اور میونسپل کمیٹی کے استحکام کے لئے کام کررہا ہوں’۔
اس ہلاکت کو سیاسی ہلاکت قرار دیتے ہوئے مسٹر کول نے کہا کہ اس کو کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا: ‘یہ ایک سیاسی ہلاکت ہے اس کو کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی اور دوسرے معاملات کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہئے’۔
موصوف جنرل سیکرٹری نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے جنگجو بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
بتا دیں کہ پلوامہ کے ترال علاقے میں بدھ کی شب قریب سوا دس بجے نامعلوم اسلحہ برادروں نے بی جے پی کے میونسپل کونسلر راکیش پنڈتا پر اندھا دھند گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے دوست کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق راکیش پنڈتا بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔
دریں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے راکیش پنڈتا کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابی سیاست سے وابستہ لیڈروں کو قتل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘بی جے پی کونسلر راکیش پنڈتا کشمیر کے ان سیاسی لیڈروں کی طویل فہرست میں شامل ہوئے جنہیں انتخابی سیاست کے ساتھ وابستہ ہونے پر نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ میں اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور پسماندگان کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں’۔

یو این آئی

Previous Post

بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کا انحصار پاکستان پر: فوجی سربراہ

Next Post

Take action against BMO Hazratbal for deputing security guard to vaccinate people: BJP urges LG Administration

JK News Service

JK News Service

Next Post

Take action against BMO Hazratbal for deputing security guard to vaccinate people: BJP urges LG Administration

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.