• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, February 8, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں میں شراب کی دکانوں کے خلاف لوگوں کا احتجاج زور پکڑنے لگا

JK News Service by JK News Service
June 8, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 8 جون  جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہا ہے۔

سروال، گجر نگر، چوک چبوترا اور دیگر علاقوں کے بعد منگل کو شکتی نگر میں لوگ سڑکوں پر آئے اور شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجی ‘شراب کی دکانیں بند کرو بند کرو’، ‘شراب کی دکانیں نہیں کھلنے دیں گے نہیں کھلنے دیں گے’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘ہماری مائوں، بہنوں اور بچیوں کے گھروں کے باہر شراب کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ بالکل قریب میں آنگن واڑی، سکول، مندر اور بینکز ہیں۔ پورے جموں میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے’۔

انہوں نے سوال انداز میں کہا: ‘ایل جی منوج سنہا صاحب کیا ہماری ماتائوں اور بہنوں کی آوازیں آپ تک نہیں پہنچ پاتی’۔

مذکورہ احتجاجی نے بتایا کہ یہ شکتی نگر ہے لیکن حکام نے ہر جگہ چاہے وہ پٹولی، سروال یا نیو پلاٹ ہے، شراب کی دکانیں کھولی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘ہر جگہ ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔ اگر بی جے پی یہ دکانیں بند نہیں کراتی ہے تو سمجھا جائے گا کہ یہ دکانیں اسی جماعت کی ایما پر کھولی جا رہی ہیں’۔

جموں میں لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں کے نزدیک اور بستیوں میں کھولی جا رہی ہیں جس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جموں میں کورونا کرفیو اور نئی ایکسائز پالیسی کے نفاذ کے پیش نظر شراب کی دکانیں بند تھیں۔ لیکن کورونا کرفیو میں نرمی کے اعلان کے بعد 2 جون کو جموں سمیت یونین ٹریٹری کے مختلف علاقوں میں یہ دکانیں کھل گئیں اور لوگوں کا احتجاج بھی شروع ہوا۔

جب دو جون کو دکانیں کھلیں تو ان پر شراب خریدنے والوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی تھی۔

قبل ازیں جموں و کشمیر حکومت نے رواں برس 20 اپریل کو نئی ایکسائز پالیسی کے تحت شراب دکانوں کی لائسنسز ای نیلامی کے ذریعے فروخت کیں جو حکومت کے لئے بے انتہا سود مند سودا ثابت ہوا۔

288 شراب دکانوں کی ای نیلامی سے جموں و کشمیر حکومت کو سالانہ 140 کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوئی جو سابقہ آمدنی سے 130 کروڑ روپیہ زیادہ ہے۔ شراب دکانوں کی گذشتہ نیلامیوں سے حکومت کو صرف 10 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی ہوتی تھی۔

یو این آئی

Previous Post

DC Jammu launches online services for issuance of certificates

Next Post

16-year-old boy electrocuted in North Kashmir’s Nesbal area

JK News Service

JK News Service

Next Post

16-year-old boy electrocuted in North Kashmir’s Nesbal area

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.