• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, February 4, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

JK News Service by JK News Service
June 10, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 10 جون   ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے کورونا گائیڈ لائنز پر ہو رہے عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو سری نگر سٹی کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایس ایس پی سری نگر سندیپ چودھری اور پولیس کے دیگر افسران تھے۔
موصوف ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے کورونا گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا اور ویکسین لگوانا ہی واحد ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائرس کی یلغار بہت ہی بری ہے اس سے تمام شعبہ ہائے حیات سے وابستہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنے کے لئے پابندیاں عائد کرنا پڑتی ہیں جس کے لئے پولیس اپنا کام کر رہی ہے۔
موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وبا ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے تمام تر گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور اپنے اپنے سینٹروں پر جا کر ویکسین لگوانا چاہئے۔
بتا دیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کے معاملات و اموات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ہی یونین ٹریٹری میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے جس کے تحت جہاں بازاروں میں پچاس فیصد دکان کھلے رہتے ہیں وہیں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چل رہا ہے تاہم شبانہ کرفیو ہنوز نافذ ہے۔
کورونا کی دوسری لہر میں تیزی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے سبھی بیس اضلاع میں مکمل کورونا کرفیو نافذ کر دیا گیا تھا۔
یو این آئی

Previous Post

اقامتی قوانین وضع کئے جانے تک ریکروٹمنٹ قوانین بے معنی: لداخ بدھسٹ ایسوسی ایشن

Next Post

Jammu Airport handled more than 16 lakh vaccine doses to support fight against COVID-19

JK News Service

JK News Service

Next Post

Jammu Airport handled more than 16 lakh vaccine doses to support fight against COVID-19

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.