• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, February 2, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کشن ریڈی 13 جون کو جموں میں تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

JK News Service by JK News Service
June 11, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 11 جون  مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی امکانی طور پر 13 جون کو جموں کا دورہ کریں گے اور یہاں سرکاری زمین پر بننے والے تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسٹر ریڈی جموں – سری نگر قومی شاہراہ پر واقع سدھرا ٹائون میں تروپتی بالاجی مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد واپس دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مندر کی سنگ بنیاد کی تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، انتظامیہ کے سینیئر عہدیدار، بی جے پی لیڈران اور دیگر معزز افراد شرکت کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘اس مندر کے بننے سے جموں میں مذہبی سیاحت کو مزید فروغ ملے گا’۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے رواں برس یکم اپریل کو مندر کی تعمیر کے لئے ترومالا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) کو 496 کنال اور17 مرلہ اراضی الاٹ کرنے کو منظوری دی۔
ٹی ٹی ڈی اس اراضی پر پلگرم سہولیات کمپلیکس، ویدا پاٹ شالہ، روحانی مرکز، دفتر، اقامتی کوارٹروں اور پارکنگ سہولیات تعمیر کرے گا اور مستقبل میں کیمپس میں طبی اور تعلیمی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
ترومالا تروپتی دیوستھانم ٹی ٹی ڈی ایکٹ 1932 کے تحت قائم کیا ہوا ایک بین الاقوامی شہرت کا ایک چیئرٹیبل آرگنائزیشن ہے جس میں روحانی، ثقافتی، معاشرتی اور تعلیمی شعبے میں سرگرمیوں کا ایک ثابت ٹریک ریکارڈ موجود ہے۔
حکومت نے زمین الاٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں اس کی آمد سے اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا اور جموں میں سیاحت کے امکانات بالخصوص پلگرم سیاحت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
مرکز مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹی ڈی بنیادی ڈھانچہ ماتا ویشنو دیوی شرائین اور امرناتھ جی شرائین کے علاوہ عقیدت مندوں اور سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مرکز بنے گا۔
اس سے سیاحوں کو جموں شہر میں آنے اور زیادہ دیر تک رہنے کے لئے سہولیت فراہم ہوگی۔ مستقبل میں کیمپس میں ہونے والی ترقی خطے کی معاشی نمو میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
یو این آئی

Previous Post

Police recover 19-year-old girl from kidnapper in North Kashmir’s Pattan

Next Post

جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد: بی جے پی

JK News Service

JK News Service

Next Post

جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد: بی جے پی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.