• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, January 25, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

سچیت گڑھ میں واگھا بارڈر کے طرز پر رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ: صوبائی کمشنر جموں

JK News Service by JK News Service
June 15, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 15 جون  صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت شہر کے مضافات میں واقع سرحدی علاقہ سچیت گڑھ میں واگھا بارڈر کے طرز پر ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
تاہم واہگہ بارڈر میں ہونے والی روایتی پریڈ تقریب کے برعکس سچیت گڑھ میں صرف بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان حصہ لیں گے یعنی یہ بھارت اور پاکستان کی مشترکہ پریڈ تقریب نہیں ہوگی۔
صوبائی کمشنر نے منگل کو سچیت گڑھ میں نامہ نگاروں کو بتایا: ‘اس علاقے میں سیاحت کی بہت زیادہ صلاحیت ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایت ہے کہ سچیت گڑھ سرحد پر واگھا بارڈر کے طرز پر ایک تقریب ہو جس میں 36 بٹالین بی ایس ایف کے جوان حصہ لیا کریں گے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘تاہم اوکٹرائی پوسٹ پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں صرف ہماری طرف کی فوج اور لوگ شرکت کریں گے۔ ہماری بی ایس ایف کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں ہم نے اوکٹرائی پوسٹ کو سیاحت کا مرکز بنانے کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔ ہم معاملے پر آگے کی کارروائی جاری رکھیں گے’۔
ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ انہوں نے اپنے آج کے دورے کے دوران گھرانہ ویٹ لینڈ کا بھی دورہ کیا جس میں بقول ان کے بڑے تعداد میں مہاجر پرندے دیکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘وہاں زمین کے حصول کو لے کر کچھ مسائل ہیں جن کے حل کے لئے ہم نے آج وہاں کے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ وہاں کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ گھرانہ ویٹ لینڈ کو ایک اچھا سیاحتی مقام بنایا جائے’۔
یو این آئی

Previous Post

جموں و کشمیر میں شعبہ صحت کی بحالی کے لئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں: اتل ڈولو

Next Post

Every household in J&K to get tapped drinking water by September, 2022

JK News Service

JK News Service

Next Post

Every household in J&K to get tapped drinking water by September, 2022

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.