• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, November 24, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کا وزیر اعظم کی میٹنگ میں شرکت کرنے کا اعلان

JK News Service by JK News Service
June 22, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 22 جون  پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن یا پی اے جی ڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 24 جون کو دلی میں بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
یہ فیصلہ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر منگل کو منعقدہ پی اے جی ڈی کی ایک میٹنگ میں لیا گیا ہے۔
میٹنگ کے بعد پی اے جی ڈی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم کے دعوت نامے پر دلی جائیں گے اور وہاں اپنا موقف ان کے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم کی طرف سے دعوت نامہ آیا ہے ہم اس پر جائیں گے اور اپنا موقف وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں گے وہاں ہم کیا کہیں گے اور ان کا رد عمل کیا ہوگا وہ دلی میں بھی اور یہاں بھی آپ کو بتائیں گے’۔
موصوف صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ جن لوگوں کو دعوت نامہ ملا ہے وہ سب جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا: ‘جن کو دعوت ملا ہے، مجھے، محبوبہ جی کو، تاریگامی صاحب کو وہ سب جائیں گے اور امید ہے کہ سبھی لیڈروں کو اسی طرح دعوت نامہ آئے گا جس طرح ہمیں آیا ہے’۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ میٹنگ کے لئے کوئی ایجنڈا مقرر نہیں ہے وہاں ہر بات پر بولا جائے گا۔
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی یہاں کے لوگوں تک پہنچنا چاہتے ہیں تو جموں و کشمیر کے سیاسی و دیگر قیدیوں کو بھی کورونا کے پیش نظر رہا کیا جانا چاہئے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں سے ہماری تذلیل کی جا رہی ہے۔
موصوفہ نے کہا کہ ہم اپنا ایجنڈا ان کے سامنے رکھیں گے اور موجودہ حالات میں کم سے کم قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہئے اور جموں و کشمیر سے باہر جیلوں میں بند قیدیوں کو یہاں لایا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تجویز پیش ہوئی تھی کہ صرف الائنس کے سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس میٹنگ میں شرکت کے لئے جائیں گے لیکن بعد میں طے ہوا کہ جن کو دعوت نامہ ملا ہے وہ سب جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو ہم سے چھینا گیا ہے ہم اس پر بات کریں گے۔
سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور الائنس کے نو منتخب ترجمان محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ وزہر اعظم کے ساتھ دلی میں ہونے والی اس میٹنگ میں ہم وہی مانگیں گے جو ہمارا رہا ہے اور ہمارا ہی رہنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کا کوئی ایجنڈا مقرر ہے یا نہیں یہ ہمیں معلوم نہیں ہے لیکن ہم وہاں اپنے موقف کو دہرائیں گے۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم اس عدالت میں جموں وکشمیر اور لداخ کی لوگوں کی وکالت کریں گے’۔
موصوف لیڈر نے کہا کہ ہم ان کے ایجنڈے پر دستخط کرنے کے لئے نہیں جائیں گے اگر ان کی تجویز ہمارے حق میں ہوگی تو ہاں کریں گے اور ہمارے حق میں نہیں ہوگی تو برملا انکار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں جیسے انجیئر رشید، شبیر احمد شاہ جو جیل میں بیمار ہیں کی رہائی کے لئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور حسنین مسعودی نے پارلیمنٹ میں بھی بات کی ہے لیکن اس کو نہیں سنا گیا۔
عوامی نشینل کانفرنس کے نائب صدر مظفر شاہ نے اس موقع پر بتایا کہ اس میٹنگ میں دفعہ 370 اور دفعہ 35 پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
یو این آئی

Previous Post

Div Com reviews progress of Manasbal Lake development under PMDP

Next Post

جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کریں گے: اپنی پارٹی

JK News Service

JK News Service

Next Post

جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کریں گے: اپنی پارٹی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.