• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Wednesday, November 26, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

جموں و کشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم: پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

JK News Service by JK News Service
June 25, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

جموں، 25 جون  جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد بہت کم ہے اور اس کو آںے والے دنوں میں مزید کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جس جگہ جنگجو موجود ہوں اور انہیں مارا جا رہا ہو تو وہ ناپاک حرکتیں انجام دیں گے۔
موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں ضلع ریاسی کے تلوارا علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کے  پندرہویں بی آر ٹی سی بیچ کی اٹسٹیشن اور پاسنگ آؤٹ پریڈ  کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘آج 604 اہلکاروں پر مشتمل قافلہ جموں و کشمیر پولیس میں شامل ہوا ہے جس سے پولیس کو مزید طاقت ملے گی اور ہماری عوام کی خدمت کرنے کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا’۔
پولیس اہلکاروں اور سیاسی لیڈروں پر ہونے والے حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ جس جگہ دو سو سے زائد جنگجو موجود ہوں اور انہیں مارا جا رہا ہو تو وہ ناپاک حرکتیں کریں گے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ جنگجوؤں کی ان ناپاک حرکتوں کو ختم کیا جائے گا اور ان کے خلاف لڑائی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پہلے کے مقابلے میں جنگجوؤں کی تعداد کم ہے اور آنے والے دنوں میں اس کو مزید کم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پولیس کی طرف سے کی جانی والی سپورٹس سرگرمیاں بند ہوئی ہیں اور کورونا ختم ہونے کے ساتھ ہی ان کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
یو این آئی

Previous Post

ہم نے اپنے مطالبے سامنے رکھے لیکن وزیر اعظم نے کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی: محمد یوسف تاریگامی

Next Post

Advisor Farooq Khan visits Bhaderwah; reviews development scenario of Doda district

JK News Service

JK News Service

Next Post

Advisor Farooq Khan visits Bhaderwah; reviews development scenario of Doda district

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.