• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, March 30, 2026
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

کل جماعتی میٹنگ اچھی پہل لیکن بعض طاقتیں جمہوری عمل کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے: اشوک کول

JK News Service by JK News Service
June 26, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 26 جون  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ایک اچھی شروعات ہیں لیکن جموں و کشمیرمیں بعض طاقتیں جمہوری عمل کی بحالی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی میٹنگ میں سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی لیکن اب باہر جو وہ بیانات دے رہے ہیں وہ اختلافی نوعیت کے ہیں۔
موصوف جنرل سیکریٹری نے یہ باتیں یو این آئی اردو کو فون پر بتائی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم کے ساتھ کل جماعتی میٹنگ ایک اہم پہل اور اچھی شروعات ہیں، اس میں سبھی لیڈروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی بات رکھی’۔
انہوں نے کہا: ‘وہاں سبھی لیڈروں نے اپنا اپنا موقف رکھا لیکن اب باہر جو وہ بیانات دے رہے ہیں وہ اختلافی نوعیت کے ہیں وزیر اعظم نے میٹنگ میں کہا کہ اسمبلی نشستوں کی حد بندی ہوگی اور جموں و کشمیر میں جمہوری عمل شروع ہوگا’۔
مسٹر کول نے کہا کہ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں جمہوری اور امن عمل کے لئے سود مند ثابت ہوگی لیکن بعض طاقتیں یہاں امن کو پنپنے نہیں دیں گی۔
انہوں نے کہا: ‘یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل اور امن عمل کے لئے سود مند ثابت ہوگی لیکن یہاں بعض طاقتیں ایسی ہیں جو امن کو پنپنے نہیں دیں گی وہ اس میں رخنہ ڈالنے کی کوششیں کریں گی’۔
اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف جنرل سکریٹری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کا عمل بہت جلد شروع ہوگا۔
یو این آئی

Previous Post

Police party attacked in Sopore

Next Post

شاید کسی کانگریسی نے مودی حکومت کو بتایا کہ ملک کیسے چلتا ہے: غلام احمد میر

JK News Service

JK News Service

Next Post

شاید کسی کانگریسی نے مودی حکومت کو بتایا کہ ملک کیسے چلتا ہے: غلام احمد میر

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.