نگوا سکمز کے صدر او ر جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے صدر اشتیاق بیگ نے محرم الحرام کے متبرک ایام کے دوران لوگوں کےلئے خاص کر شیعہ برادری والے علاقوں میں ضروریات زندگی سے جڑی تمام چیزیں دستیاب رکھنے خاص کر بجلی ، پانی ، راشن ، گیس پر زور دیا ہے جبکہ انہوںنے سڑکوں کی مرمت اور صفائی کا خیال رکھنے کا بھی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محرم الحرام کے ایام متبرکہ کے دوران لوگوںکو بنیادی سہولیات بہم رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نگوا سکمز کے صدر اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ ان ایام متبرکہ کے دوران بجلی ، پانی ، راشن اور رسوئی گیس کو لوگوں کےلئے بہم رکھاجائے خاص کر شیعہ برادری والے علاقوں میں لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیت بہم رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جن علاقوں سے اعزادری کے جلوس یا تقریبات منعقد کی جارہی ہے ان علاقوں کی سڑکوں کی تجدید و مرمت کا کام جنگی بنیادوںپر عمل میں لایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ سمبل، حول زڈی بل ، حسن آباد رعناواری ، بڈگام اور دیگر شیعہ آبادی والے علاقوں میں سڑکیں کھنڈرات ہے جن کی مرمت کا کام فوری عمل میں لایا جانا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اشتیاق بیگ نے علاقوں میں طبی خدمات مئیسر رکھنے پر بھی زور دیا ہے ۔ اشتیاق بیگ نے اس سلسلے میں ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان متبرک ایام میں لوگوں کی بنیادی سہولیات مئیسر رکھنے کےلئے اقدامات کریں۔