ڈائریکٹر سکمز نے ترنگا لہرایا ، دیگر فکلٹی ممبران بھی رہے موجود
صورہ انسٹچیوٹ کے احاطے میں 15اگست ”یوم آزادی“ کے حوالے سے آج ترنگا لہرانے کی رہرسل کی گئی اس موقعے پر پرچم کی سلامی سکمز ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر نے لی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 15اگست بھارتی کی 75ویں سالگرہ کے موقعے پر جہاں پورے میں ملک ترنگال لہرایا جائے گا وہیں پر جموں کشمیر میں بھی سرکاری دفاتر میں یہ تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے بطور آج سکمز صورہ میں ترنگا لہرانے کی رہرسل انجام دی گئی ۔ اس موقعے پر ڈین میڈیکل فکلٹی ڈاکٹر عمر جاوید شاہ ،ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹر ریاض احمد وانی ،میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان کے علاوہ دیگر فکلٹی ممبران بھی موجود تھے جبکہ پرچم پر ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر نے سلامی لی اور قومی گیت گایا ۔