;امن میں رہو،ہم آہنگی میں چلو،بیداری کے ساتھ سانس لو ۔
پنڈت جواہرلال نہروکی 14 اگست 1947 کی آدھی رات کوپارلیمنٹ میں تاریخی تقریرہندوستان میں 200 سال طویل برطانوی راج کے خاتمے کی کامل وضاحت تھی ۔ انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ کے ذریعے تقسیم کردہ منصوبے کے تحت کشمیربھارت یاپاکستان میں شامل ہونے کے لیے آزادتھا ۔ اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ شروع میں کشمیرکوآزادبناناچاہتے تھے لیکن اکتوبر 1947 میں پاکستان سے قبائلیوں کے حملے کے خلاف اس کی مددکے بدلے ہندوستان میں شامل ہونے کا انتخاب کیا ۔ اس کے بعدسے شورش زدہ علاقے پردعووں کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں ۔