سید کامران علی
17/8/2021
جو 14 اگست کی رات 8 بجے اختتام پزیر ہوا جس میں ڈی ایس پی سرنکوٹ نے بھی شمولیت کی سرچ آپریشن کے دوران چار گھروں کی تلاشی کی گی تلاشی مہم کے دوران محروم حاجی اعظم کے گھر سے تقریباً ایک کلو سونے کے زیورات اور ایک کلو چاندی کے زیورات بیس سے زائد گڑیاں اور دس کے قریب چھوٹے موبائل فون اور نقدی 38 لاکھ 74 ہزار 7 سو 84 روپیہ برآمد ہوا جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد رقم جو پانی سے پیگل چکی تھی اور 80 ہزار 5 سو روپیہ جو پرانی کرنسی کے نوٹ تھے کو اپنی تحویل میں لیا اور شکور احمد کے مکان میں کرایے پے رہہ رہے معروف احمد جس کا تعلق منڈی سے بتایا جاتا ہے کہ کمرے سے 80 سے ذاید موبائل فون جس میں کچھ خراب بھی موجود ہیں اور نقدی 63 ہزار 7 سو 30 روپیہ برآمد کیا اس کے علاوہ محمد فاروق جس کا تعلق گونتھل سے ہے اس کے گھر سے تقریباً 5 لاکھ سے زائد سونے کے زیورات اور نقدی 1 لاکھ روپیہ برآمد ہوا اس کے علاوہ ایک خاتون جس نے اپنا نام رشیدا بتایا کے گھر سے تلاشی کے دوران ایک کمپیوٹر کنڈہ کچھ موبائل فون اور کچھ گڑیاں اور نقدی 70 ہزار روپے کے قریب جو فریج کے فریزر میں رکھا ہوا تھا کو بھی تحویل میں لیا گیا بتایا جاتا ہے کہ یہ سب کہ سب ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھتے ہیں تاہم پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی معقول جانکاری نہیں دی گئی کہ گویہ اس غینگ کے کتنے لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک یہ صاف ہو سکا کہ یہ زیورات اور نقدی رقم اور موبائل فون گڑیاں یہ سب کہاں سے آیا اور کیسا تھا نمایندہ نے جب ایس ایس پی پونچھ سے اس بارے جانکاری چاہی تو انہوں نے بتایا کہ ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے رات 8 سے نو بجے تک بتایا جائے گا نمایندہ نے پھر کہا کہ سرچ آپریشن کے فوٹو وایرل ہو چکے ہیں اور چار دن بھی گذر چکے ہیں تو جواب ملا کہ پھر کیا ہو گیا کہ فوٹو وایرل ہو گے یاد رہے کہ چار دن سے چھان بین چل رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی پریس کانفرنس نہیں دی گئی ہو سکتا ہے کہ 17 اگست کو انتظامیہ اس بارے میں کوئی پریس کانفرنس کر سکتی ہے