قریب 600مریضوں کا علاج و معالجہ اور ادویات تقسیم
سرینگر/27ستمبر/سی این آئی//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے اچھن سیدہ پورہ میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مریضوں کا علاج و معالجہ کیا گیا اور مفت ادوات بھی تقسیم کی گئیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ اور جے کے ویلفیئر کے باہمی اشتراک سے گزشتہ روز اچھن سیدہ پورہ میں ایک مفتی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر سرینگر ایس ایم سی کے مئیر جنید اعظم متو، اپنی پارٹی یوتھ ونگ کے کارڈ نیٹر امتیاز احمد راتھر کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ اس دوران جے کے ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین شیخ ماجد اور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے کیمپ کی ذمہ داری سنبھالی ۔ اس میڈیکل کیمپ میں سکمز کے قریب 7ڈاکٹر موجود تھے جنہوںنے لوگوں کا علاج کیا ۔ کیمپ میں قریب 600مریضوں کا علاج کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ اس دوران مقامی لوگوں نے کیمپ منعقد کرنے منتظمین کا شکریہ اداکیا اور اس بات پر زور دیا کہ آئندہ بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کرائے جائیں ۔ ادھر ویلفیئر سوسائٹی اور جی آر بیگ میموریل رسٹ نے سکمز ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر، ڈاکٹر جی ایچ یتو ، ایچ او ڈی ہاسپٹل اڈمنسٹریشن ، ڈاکٹر شاہنواز اسسٹنٹ پروفیسر ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن اور ڈاکٹر محمودہ ایچ او ڈی گینکالوجی کا شکریہ اداکیا جنہوںنے اس کیمپ کو منعقد کرنے کےلئے بھر پور تعاون پیش کیا ۔
.