کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کیا۔
اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئےجموں وکشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک کسانوں کو انصاف نہیں ملے گا، قاتلوں کو سزا نہیں ملے گی اور پرینکا گاندھی کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک ملک بھر میں کانگریس کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح لکھم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کو گاڑیوں سے کچل ڈالا گیا جس میں آٹھ کسان شہید ہوگئے یہ موجودہ حکومت کی غنڈہ گردی ایک مثال ہے۔
موصوف لیڈر کا الزام تھا کہ موجودہ سرکار اقتدار کے نشے میں ہے۔
انہوں نے کہا: ’موجودہ سرکار اقتدار کے نشے میں ہے اور مودی اور یوگی غنڈہ گردی کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ملک کے کسانوں، نوجوانوں نے ان کو رد کر دیا ہے‘۔
مسٹر میر نے کہا کہ پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کو بغیر کسی ایف آئی آر اور وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہم ان کی ہمت کی داد دیتے ہیں کہ وہ جیل میں بھی آر ایس ایس کےغنڈوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا جی کسانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے وہاں جانا چاہتی تھیں جو نئے اراضی قانین کے خلاف احتجاج پر امن کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس واقعے پر غم وغصہ ہے اور بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کو توڑنا چاہتی ہے۔