اننت ناگ / جاوید گل / 08 اکتوبر ۔
پچھلے کہی دنوں سے عام شہریوں کی ہلاکت کے ردعمل میں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے اننت ناگ کے کنھہ بل میں احتجاجی مظاہرہ عمل میں لایا گیا، جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق یوٹی نایب صدر کشمیر صوفی یوسف کی سربراہی میں منعقدہ احتجاجی ریلی میں ہندوؤں، مسلم، سکھ، اتحاد کے نعروں بلند کیئے گیئے، جبکہ پارٹی کارکنان ملوث اہلکاروں کو بے نقاب کر کے اُن کو انجام تک پہنچانے کی مانگ کر رہے تھے ۔صوفی یوسف نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے قایم کشمیری بھائی چارے کو اِن ہلاکتوں اور حملوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اور نریندر مودی نے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کا جو خواب دیکھا ہے وہ ضرور پورا ہوگا۔