• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, July 7, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Top Stories

پاکستان کی جیت پر جشن منانے والے میڈیکل طلبا کے خلاف مقدمے درج

JK News Service by JK News Service
October 26, 2021
in Top Stories
A A
FacebookTwitterWhatsapp

سری نگر، 26 اکتوبر  جموں وکشمیر پولیس نے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے کے پاداش میں دو میڈیکل کالجوں کے طلبا کے خلاف مقدمے درج کئے ہیں۔
یہ مقدمے غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق سخت قانون ’یو اے پی اے‘ کی مختلف دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ہوسٹل اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کرن نگر میں پیش آنے والے واقعات کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن صورہ اور پولیس اسٹیشن کرن نگر میں مقدمے درج کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملوث طلبا کی شناخت کی جا رہی ہے۔
بتا دیں کہ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں مذکورہ جگہوں پر ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کی بھارت پر جیت حاصل کرنے کے بعد طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ضمن میں صورہ پولیس اسٹیشن میں درج ایک ایف آئی آر میں کہا گیا کہ24  اور25  اکتوبر کی درمیانی رات پاکستان کی کرکٹ میچ میں بھارت پر جیت حاصل کرنے کے بعد شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے ہوسٹل میں رہائش پذیر ایم بی ابی ایس اور دوسری ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا نے نعرہ بازی کی اور پٹاخے پھوڑے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس ضمن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
پولیس اسٹیشن کرن نگر میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج ہوسٹل میں قیام پذیر طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو ٹی ٹونٹی عالمی کپ میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کے بعد چلا رہے تھے ناچ رہے تھے۔

Previous Post

Twin daughters of CJM Reasi and nieces of NC leader die in Chandigarh road accident

Next Post

امت شاہ کی نوجوانوں کے ساتھ ’من کی بات‘ طلبا پر مقدمے درج کرنے سے شروع ہوئی: محبوبہ مفتی

Next Post

امت شاہ کی نوجوانوں کے ساتھ ’من کی بات‘ طلبا پر مقدمے درج کرنے سے شروع ہوئی: محبوبہ مفتی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.