سری نگر، 4 نومبر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے جمعرات کو روشنیوں کے تہوار ‘دیوالی’ کے موقع پر لائن آف کنٹرول کے متعدد سیکٹروں میں مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
سری نگر میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل عمران موسوی نے بتایا کہ جمعرات کو دیوالی کے موقع پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے امن، ہم آہنگی اور ہمدردی کو فروغ دینے کے لئے ایک فلیگ میٹنگ منعقد کی اور مٹھائیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مٹھائیوں کا تبادلہ ایل او سی کے کمان امن سیتو، اوڑی اور تیٹوال کراسنگ پوائنٹس پر کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ یہ تقریبات اس وقت منعقد کی گئی ہیں جب دونوں ممالک کی افواج جنگ بندی معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر رہی ہیں