انجمن شعرا جموں و کشمیر کی جانب سے سرینگر میں شاندار کثیرالِسان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔
انجمن شعراء جموں کشمیر ، غالب لیٹریری سوسائٹی اور میزان پبلشرز و پرائیوٹ اسکول ایسوسیشن کے باہمی اشتراک سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں وادی کے جید شعراء و شاعرات نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت جناب حسن انذر صاحب نے کی جب کہ جناب عادل اشرف صاحب نے مہمانِ ذی وقار اور جناب اشرف بابا صاحب نے مہمانِ خصوصی کی حثیت سے شاملِ مشاعرہ رہیں۔
مشاعرہ میں جن شعرءِ کرام نے شرکت کی ان میں اشرف بابا، ساگر سرفراز، اشہؔر اشرف، ڈاکٹر ہلال مخدومی , آفاق دلنوی ,میسر ناشاد ،ریاض ربانی، نادم شوقہ، نثار اعظم ڈاکٹر شیدا حسین شیدا، توحیدہ ناز، واحد کشمیری، عابد حسین عابد , حاشر افنان، اشفاق علی , توبہ خورشید , قرت خان۔جاذب سوپوری، ساگر سلام , شاہی شاہباز عرفان غازی , آزار گوہر , زید لطیف , راسخ شاہد , عامر رمضان وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ متعدد شعراء و شاعرات نے اپنا کلام سناکر شاعری کی پرواز بلند کی ۔
یاد رہے اس کامیاب مشاعرہ کی نظامت محترم مبارک لون صاحب نے کی اور خطبہ استقبالیہ سید عرفان میزان پبلشرز کے بھانی شبیر احمد ماٹجی نے دیا جب کہ اختتامہ خطبہ جناب اشؔہر اشرف نے دیا جس میں انہونے تمام شرکاء محفل کا فرد فرد شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی محفلوں کا انعقاد کرنے کا عظم ظاہر کیا۔
آخر پر صدرِ مشاعرہ جناب حسن انذر نے صدارتی خطبے میں انجمن شعراء کشمیر اور میزان پبلشرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاں ہے کہ کشمیر میں اردو کا مستقبل روشن ہے اور یہاں کی نوجوان نسل اردو شاعری کے مزاج سے آشناہے۔
مزید جناب عادل اشرف نے اعتراف کیا ہے کہ یہ مشاعرہ وادی کا سب سے کامیاب اور اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب کثیر السان مشاعرہ رہا۔
مشاعرہ کی میزبانی کے فرائض جناب شبیر احمد ماٹجی، سید عرفان نبی اور اشہر اشرف، ڈاکٹر ہلا مخدومی اور میسر ناشاد نے بہت احسن انداز میں انجام دئے۔