آج یہاں بمئی سوپور میں سرکردہ شاعر، ڈراما نویس اور فوک تھیٹر کے ھدایتکار غلام حسن بیتاب کی پہلی برسی کے موقعے پر آل کشمیر فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے اہتمام سے ایک تعزیتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تعزیتی تقریب پر معروف ادیب، شاعراور کلچرل ایکٹ ویسٹ گلشن بدرنی بحثیت مہمان خصوصی موجود تھے۔ جبکہ مجلس کی صدارت آل کشمیر فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین شاہجہاں بھگت نے کی۔ تقریب میں وادی کے اطراف و اکناف سے آۓ ہوۓ لوک تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، قلمکاروں اور شاعروں نے شرکت کی۔ یاد رہے غلام حسن بیتاب گزشتہ سال ۲۴ نومبر ۲۰۲۰ کو انتقال کر گۓ۔ تقریب میں مرحوم شاعر اور ادیب غلام حسن بیتاب کی ادبی زندگی اور ان کے کارناموں کودہرا کر کافی سراہا گیا۔
آل کشمیر فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے قایم کردہ غلام حسن بیتاب ایوارڈ سرکردہ کلچرل ایکٹ ویسٹ اور تھیٹر ورکر گلشن بدرنی کو پیش کیا گیا۔
مرحوم کے فرزند نعیم حسن بیتاب نے شکریہ کی تحریک پیش کی جبکہ مرحوم کے برادر اصغر ماسٹر عبدالرشید بٹ نےخطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ نظامت کے فرایض منظور احمد بٹ نے انجام دۓ۔
تقریب میں نزیر احمد گلگامی، دلاور احمد بٹ، عبدالاحد بٹ، غلام محمد بھگت، غلام محمد راتھر اور سرپنج جاوید احمد بٹ کےعلاوہ مقامی لوگوں کی بھاری تعداد موجود تھی۔
اس موقعے پر مرحوم کے مزار پر ماتح خوانی کی گئی اور ان کے حق میں ایثال ثواب کے لئےایک دعایہ مجلس بھی آراستہ ہوئی۔