سری نگر// جنوبی ضلع شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام کو مشتبہ ملی ٹینٹوں نے شوپیاں کے امشی پورہ علاقے میں جموں وکشمیر پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی پولیس اہلکار کو ضلع ہسپتال شوپیاں پہنچایا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس سے صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کی شناخت شبیر احمد کے بطور ہوئی ۔
پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔