سرینگر کی پریس کالونی میں مذکورہ ڈرائیور حضرات نے احتجاج کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ٹریفک عملہ کی جانب سے جگہ جگہ چیکنگ کے نام پر پریشان کیا جارہا ہے –
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب وہ سیاحوں کو لیکر سیاحتی مقامات بشمول گلمرگ، سونہ مرگ یا کسی دوسرے جگہ جاتے ہیں تو راستے میں متعدد بار ٹریفک عملہ کی جانب سے ان کی چیکنگ کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سیاح بھی ڈر جاتے ہیں – انہوں نے کہا کہ وہ چیکنگ کے مخالف نہیں ہے بلکہ وہ ٹریفک عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں تاہم ایک ہی روٹ پر انہیں چار سے پانچ دفعہ جگہ جگہ پہ چیکنگ کی جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے – انہوں نے آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک پولیس کے ذریعہ کئی مقامات پر دستاویزات کی بار بار جانچ کرکے انہیں ہراساں نہ کیا جائے –