زبیر تانترے//
گاندربل//بارش کا پانی گڑھوں میں جمع ہونے کی وجہ سے دودرہامہ سے گدورہ تک سڑک کے اطراف رہنے والے لوگوں کو اس سڑک پر سفر کے دوران شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص طور پر مریضوں کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں اور ہسپتال پہنچنے میں زیادہ وقت لگتے ہیں۔ ایک مقامی رہائشی ایم یاسین نے بتایا کہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے اس سڑک پر سفر کرتے ہوئے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جب کوئی گاڑی سامنے سے آتی ہے اور ہمیں گڑھے عبور کرنے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ فاتہہ پورہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے اس عوامی معاملے میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو گڑھے بھرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔