سری نگر// جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لر کر احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے درجہ چہارم کی اسامیوں کے سلیکشن لسٹ کو جاری کرنے کا مطالبہ کرتے تھے۔
اس موقع پر بلال احمد نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2020 میں ہی نارمل امیدواروں کا شارٹ لسٹ جاری کیا گیا تھا اور ان کا سال گذشتہ سلیکشن لسٹ بھی جاری کیا گیا۔
انہوں نے کہا: ’لیکن جسمانی طور معذور امیداروں کا شارٹ لسٹ جاری کرنے میں بھی تاخیر کی گئی اور اب سلیکشن لسٹ بھی جاری نہیں کیا جا رہی ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے الزام لگایا کہ ہمارے ساتھ یہاں ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی وہ ان کے سلیکشن لسٹ کو جاری کرے۔