اننت ناگ / جاوید گل ۔
ضلع اننت ناگ کے تحصیل بجبہاڈہ میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری زمین پر لوگوں کے غیرقانونی قبضے کو ہٹایا گیا۔ جے کے این ایس نمائندے جاوید گل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی سربراہی میں ضلع انتظامیہ کی ایک ٹیم نے ناؤ پورا بجبہاڈہ میں سینکڑوں کنال اراضی خالی کروائی ۔ موقع پر تحصیلدار بجبہاڈہ، تحصیلدار سریگفوارہ اور محکمہ مال کے دوسرے افسران بھی موجود تھے ۔ جے کے این ایس سے بات کرتے ہوئے اے ڈی سی اننت ناگ نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائی جاری رہے گی آفسر موصوف نے لوگو سے گزارش کی کہ وہ ضلع انتظامیہ سے تعاون سے تعاون کرے ۔ واضح رہیں کہ مزکورہ تحصیل کے شالگام میں بھی ہزاروں کنال اراضی لوگوں کے زیر قبضہ ہیں جس پر ابھی کاروائی کی امید کی جارہی ہے ۔