تحصیلدار کپواڑہ کی طرف سے تین دن کی مہلت۔
کپواڑہ//بٹ مظفر۔
ضلع کپواڑہ کے بمہامہ میں سبزی منڑی ہونے کے باوجود بھی کپواڑہ کے سبزی فروش ہولسیلر اور فروٹ والوں کی من مانی کرتے ہوۓ مال بردار گاڑیاں مین بازار میں اپنے دوکانوں کے پاس کھڑی رکھتے ہیں جس سے عام انسانوں رہگیروں کو مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سبزی منڑی پر گورٸمنٹ نے کافی تعداد میں رقم خرچ کرکے منڑی تیار کی اسکے بنانے سے کیافاٸیدہ ہے اس ضمن میں نماٸیندے نے جب تحصیلدارکپواڑہ حاجی جاوید احمد زرگر سے بات کی توانہونے بتایا ہے کہ ہماری نظر ہر معاملے پر ہے ہم ان تمام ہولسیلر سبزی فروشوں میوہ فروشوں کو تین دن کی مہلت دیے رہیے ہیں کہ وہ جاۓ سبزی منڑی بمہامہ بصورت دیگر قانونی کارواٸ کی جاٸیگی۔