۔۔محفل کی پھلی نشت کی صدارت محمد یوسف مشہور نے کی۔اور ایوان صدارت میں جو دوسرے اشخاص موجود تھے ان میں ادبی مرکز کمراز کے نائب صدر دوم جناب جاوید اقبال ماوری اور تحقیق وادب کے صدر جناب فاروق شاہین تھے۔اس کے علاوہ راجہ خورشید احمد خان ۔غلام حسن عجمی ۔تجمل خضر اھگامی۔ایوان صدارت میں موجود رھے اور مھمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کپواڑہ کے معروف ادیب اور قلم کار ٕٕکہی کتابوں کے مصنف جناب مشتاق ساگر صاحب اور محترمہ حنا جان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر جناب مشتاق ساگر صاحب کو ان کی تصنیف The Bungus Valley اور وادئ بنگس کتاب شائع کرنے پر کشپ میر ٹرسٹ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا ھے علاوہ ازیں نوجوان طالبہ حنا جان کو ان کی کتاب to infinity and more کتاب اجراء کرنے پر بھی اپریسیشن سرٹیفکیٹ عطاء کی گئی ۔۔
اس نشست میں راجہ شیر علی خان بسمل کئ زندگی اور شاعری پر مکالے بھی پڑھے گیے۔ راجہ خورشید احمد خان ۔ ریحانہ خان اور سلما سجاد نے راجہ شیر علی خان بسمل کی شاعری ٕ زندگی اور معاملات زندگی پر سیر حاصل اور پر مغز مقالے پڑھے ۔
اس ادبی محفل کی دوسری نشست میں ایک عظیم الشان محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا ۔ محفل مشاعرہ میں جن شعراء نے حصہ لیا اور اپنا کلام پڑھا ان کے اسماے گرامی یوں ہیں ۔۔
جناب محمد یوسف مشہور ۔ جناب مشتاق ساگر ۔ جناب جاوید اقبال ماوری ۔ جناب فاروق شاھین ۔
جناب صفدر یوسف ۔جناب زاھد جمال بانڈے ۔جناب غلام حسن عجمی ۔ جناب
عبدل غنی گوھر ۔
جناب محمد عبداللہ ڈولی پوری۔جناب
سقراط گل۔جناب محمد صدیق راجپوری۔جناب ریاض راجپوری۔جناب
فیاض فغان۔۔جناب رفیق پنجابی ۔جناب
تجمل اھگامی ۔جناب عنایت صاحب۔
نظامت کے فرائض جناب سقراط گل اور جناب ریاض پنجابی نے انجام دئے ۔ ۔پہلی اور دوسری نشست کے صدور صاحبان نے سامعین کو اپنے اپنے صدارتی خطبے میں تواریخ کے پس منظر میں معزوز کیا ۔ جناب جاوید اقبال ماوری صاحب نے ادبی مرکز کمراز کی طرف سے اس عظیم ادبی مجلس کو منعقد کرنے پر کشپ میر ٹرسٹ راجوار کے صدر اور دوسرے اراکین کا شکریہ ادا کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔