ڈی سی کپواڑہ، سول سوسائٹی کے اراکین اور افسران نے ریٹائر ہونے والے افسر کو پرتپاک رخصت کیا
کپواڑہ 28 فروری: محکمہ مال نے اپنے ریٹائر ہونے والے افسر غلام محی الدین میر تحصیلدار رام ہال(ولگام/تراتھ پور) ضلع کپواڑہ کو ان کی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے پر گرمجوشی سے رخصت کیا۔
سول سوسائٹی کے اراکین، افسران اور مختلف شعبوں کے عہدیداران نے غلام مودی الدین کے کردار اور خدمات کو محکمہ میں مختلف صلاحیتوں کے ساتھ پوری لگن کے ساتھ انجام دینے پر سراہا۔ انہوں نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد انکے لیے کامیاب اور صحت مند زندگی کی خواہش کی۔
ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین سمیت سینکڑوں لوگوں نے غلام محی الدین میر کے گھر جاکر انہیں الوداع کیا۔
ریونیو ڈپارٹمنٹ نے ریسٹ ہاؤس چوکی بال کپواڑہ میں ریٹائر ہونے والے افسر کے اعزاز میں ایک عظیم الشان رخصتی کی تقریب کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر تحصیلدار ترہگام نذیر احمد شاہ تحصیلدار ہندواڑہ شہباز احمد نائب تحصیلدار ترتھ پورہ فاروق احمد خان نائب تحصیلدار ولگام بشیر احمد بٹ ، صدر پٹوار ایسوسی ایشن کپواڑہ منظور احمد، تحصیل ترت پورہ اور ولگام کے فیلڈ سٹاف، ریٹائرڈ افسران اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تمام شرکاء نے ریٹائر ہونے والے افسر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک ڈاون ٹو ارتھ اور ایک ایماندار افسر قرار دیا۔
دریں اثناء ریٹائر ہونے والے افسر غلام محی الدین میر نے تمام افسران، اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں پرجوش رخصت کیا۔