کشمیر ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچرز فیڈریشن (کے ٹی ایم ایف) کے صدر بشیر احمد راتھر شب معراج کے بابرکت اور مقدس موقعے پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنحضرت ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا رہ کر ہی دنیا اور آخریت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺکی تعلیمات اور پیغامات کو موجودہ دور میں عام کرنے کی بے حد ضرورے ہے ۔معاشرے اور پوری دنیا میں جو اس وقت برائیاں اپنے عروج پر ان کا قلع قمع قرآنی تعلیمات پر عمل کرنےسے ہی کیا جاسکتا ہے۔
کے ٹی ایم ایف کے ترجمان اعلی ہلال احمد منڈو نے کہال معراج عالم ﷺ کا پیغام بھی یہی ہے کہ بنوع انسانی آپسی میل ملاپ، بھائی چارے اور پیارو محبت سے رہ کر زندگی گزارے۔
انہوں نے شب معراج کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا معجزہ قرار ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے سب سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمانوں کی سیر پر لے کر کائنات کے راز بتائے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے محبوب ﷺ سے ہم کلام ہوئے اور انہیں پنجگانہ نماز کا تحفہ عطا کیا۔
اس موقع پر کے ٹی ایم(آر) کی جملہ قیادت نے بھی لوگوں کو مبارک باد پیش کی اور دعا کی کہ اس دن کے صدقے کے اللہ تعالیٰ پوری انسانیت پر رحم و کرم فرمائے اور ہم سب کے گناہوں اور خطاؤں کو معاف فرمائیں ۔