اننت ناگ / جاوید گل ۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی ہدایت پر ، تحصیلدار پہلگام ڈاکٹر محمد حسین میر (KAS) نے صوفی پورہ تحصیل سلر کے دو خاندانوں کا دورہ کیا جن کے بچے یورکین میں زیر تعلیم ہیں ، ثقلین علی بٹ ولد علی محمد اور میر سحرالنساء ولد علی محمد نامی طلبہ کے لواحقين سے ملاقات کے دوران تحصیلدار پہلگام نے انہیں حکومت کی جانب سے کی جا رہیں اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ انہیں یقین دہانی کرائی کہ اُن کے بچوں کو
بہ حفاظت واپس لایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ مزکورہ طالب علم یوکرین میں
ایم بی بی ایس کر رہے ہیں۔
تحصیلدار پہلگام نے انہیں یوکرین میں زیر تعلیم ہندوستان کے طلباء اور لوگوں کے انخلاء کے بارے میں آگاہ کیا ساتھ ہی ساتھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا