نوگام سے لنگیٹ تک اس کانسچونسی کے لیڈروں کو جھاڈو دیکر رہے گے//قریشی
ہندوارہ 02مارچ
بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر ڈسٹرکٹ وائس پریذڈنٹ جاوید قریشی نے نوگام ماور میں ایک ورکرس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ دن گئے جب عام لوگوں کو جھوٹے خواب دکھا کر انہیں بیوقوف بنایا تھا آج بی جے پی سرکار نے ان سیاسی لیڈروں کو ایک ایک کرکے حساب لیا ہے اور ان کی وہ جھوٹی سیاست کو زمین بوس کیا ہے ان باتوں کا اظہار جاوید قریشی نے نوگام اور لاوسہ میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا لوگ اب جاگ گئے ہیں لوگ اب سوئے نہیں ہیں لوگوں کو اب سمجھ میں آیا یے کہ سابقہ سیاست دانوں نے ان کے ساتھ کیا تھا اور آج بی جے پی سرکار لوگوں کے لئے کیا کررہی ہے ۔لوگوں کو کس طرح آج فائدہ دیا جائے رہا ۔۔اسپتالوں میں گولڈ کاڈرس کے زریعے علاج ومعالجہ ہورہا ہے ۔غریب لوگوں کے ان کے اپنے بنک کھاتے میں کسان اسکیم کے پیسے پہنچ رہے ہیں لوگوں کی ہرممکن سہولیات کےلئے اقدامات ہورہے اور آنے والے دنوں میں کئی بے روزگار نوجوانوں کے روزگار دینے کے بھی اقدامات کئے جارہے ۔انہوں نے اجلاس میں۔شامل لوگوں سے کہا اگر آپ لوگ بی جے پی کو یہاں سے کامیاب بنائے گے تو نوگام کو ایک ٹورسٹ ولییج بنایا جائے گا اور ان تمام سیاسی لیڈروں کو یہاں سے جھآڈو دیں گے جنہوں نے برسوں سے اپنی جھوٹی اور مکار پالیسی کرکے لوگوں کو اندھیرے میں رکھا ہے اور غریب عوام۔کے ساتھ استحصال کیا ہے اب جاوید قریشی ایسا نہیں ہونے دینگے یہ ہمارا عوام سے وعدہ ہے ۔۔