حکومت جموں و کشمیر محکمہ اطلاعات
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر یوٹی کے بجٹ 2022-23ء میں اعلان کردہ اِقدامات کے
مؤثر عمل آوری سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا
بنیادی ترقی ، تعلیم ، ہیلتھ کیئر ، پی آر آئیز کو مضبوط بنانے ، سرمایہ کاری میں سہولیت فراہم کرنے ، روز گار ، نوجوانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانے اور سماجی شعبے کی سکیموں کیلئے بجٹ سپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ تاکہ ہرفرد تک فوائد پہنچ سکیں۔ ایل جی
تمام اِنتظامی محکمے منظور شدہ ورکس پلان کو 10 ؍ اپریل 2022 ء تک بی اِی اے ایم ایس ( بیمز) پورٹل پر اَپ لوڈ کریں گے
جموں/یکم؍اپریل2022ء
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں وکشمیر یوٹی بجٹ 2022-23ء میں اعلان کردہ اِقدامات کی عمل آوری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی لانا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ایکشن اور ینٹیڈ پلان تیز رفتار اِقتصادی ترقی کی عکاسی کرناہے ، تیز رفتار سماجی تبدیلی کے لئے اِداروں کو مضبوط کرنا اور ایکویٹی سے ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ ہر شہری جموں وکشمیر کی خوشحالی سے فائدہ اُٹھاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامی محکموں اور ضلعی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں اور عوامی نمائندوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے جموں وکشمیر یوٹی ور ضلع کے منصوبے پیش کریں تاکہ ‘‘ سب کا ساتھ سب کا وِکاس ، سب کا وشواس ، سب کا پریاس ’’ بغیر کسی امتیاز کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے والی تبدیلیاں کے نظرئیے کو عملی جامہ پہنایا جاسکے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، تعلیم ، ہیلتھ کیئر ، پی آر آئیز کو مضبوط بنانے ،سرمایہ کاری اور ترقی میں سہولیت فراہم کرنے ، روزگار ، نوجوانوں و خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی شعبے کی سکیموں کے لئے بجٹ سپورٹ میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے تاکہ ہرفرد تک فوائد پہنچ سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے چھ اہم اجزأ بشمول مقاصد، کل اخراجات، وسیع رہنما خطوط، ٹائم لائنز کے ساتھ قابل پیمائش نتائج، اخراجات کا مرحلہ اور تشخیص کے کام کا منصوبہ تیار کرنے کا مشورہ دیا۔ٹینڈرنگ کے عمل کو مئی کے مہینے تک مکمل کرنے کے لئے مخصوص ہدایات جاری کی گئیں۔
اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر یوٹی اور ضلع کے منصوبے جموں وکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کا روڈ میپ ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کی عکاس ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ ڈیڑھ برس میں متعارف کی گئی گورننس اصلاحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی ترقی کے عمل کو بہتر بنانے کی کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ مالی برس میں 25.33 فیصد اضافے کے ساتھ ٹیکس وصولی 15,180 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ تمام ٹریجرری بلز، تصدیق شدہ ٹھیکیداروں اور زیر اِلتوا ٔمنصوبوں کے بل، 810 کروڑ روپے کی پاور پرچیز کی ذمہ داری کو کلیئر کیا گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی وصولی میں 625 کروڑ روپے کا اِضافہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ کیرو اور رتلے پروجیکٹوں میں جموں و کشمیر کے 600 کروڑ روپے کی ایکویٹی شراکت کی ادائیگی کی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے حکومتی مشینری پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں مکمل شفافیت، کیپیکس بجٹ کے اجزأ کی بروقت ریلیز اور ٹینڈرنگ کے عمل کی تکمیل،یو سیزکی بروقت جمع کرنے سے حکومت مالی برس2022-23ء میں پروجیکٹ کی تکمیل میں بے مثال کارنامے انجام دے گی۔
اِنتظامی سیکرٹریوں ، ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ حکام کو سرحدی علاقوں اور دیہاتوں کی ترقی ، خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے ، بزرگ شہریوں کی بہبود ، نشا مکتی ابھیان ، جل جیون مشن ، سی ایس ایس کی سچوریشن ، منریگا،دیہی معیشت اور بنیادی ڈھانچہ ، قبائلی بہبود پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے مؤثر نفاذ کا اندازہ لگانے کے لئے کئے جانے والے منتخب کاموں کا تجزیہ کرنے کی بھی تجویز دی ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارورن کمار مہتا نے اَفسران سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر یوٹی میں اِقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے مشن موڈ پر کام کریں۔
اُنہوں نے کہا کہ اِی ۔ گورننس ، اِی ۔ آفس ، زندگی میں آسانی ، شفافیت اور فلاحی سکیموں کے لحاظ سے جموں وکشمیر سر فہرست کارکردگی دِکھانے والے یوٹیوں میں سے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی برس کی کامیابی کو نقل کرنے کے لیے یوٹی اور ضلع کے منصوبوں میں تمام اہم پہلوؤں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اتل ڈولو نے کہا کہ 2022-23ء کے لئے جموں وکشمیر یوٹی کے 1,12,950 کروڑ روپے کے تاریخی بجٹ میں لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ہمہ گیر ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ مالی برس میں درج کی گئی حصولیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
تمام اِنتظامی محکموں کو 10؍ اپریل 2022ء تک مجاز اَتھارٹی کی منظوری کے ساتھ بی اِی اے ایم ایس ( بیمز) پورٹل پر منظور شدہ ورکس پلان اَپ لوڈ کرنے کو کہا گیا ہے۔
محکمے اپریل 2022 ء کے مہینے میں فوری طور پر ای۔ ٹینڈرنگ کا عمل شروع کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر ای ۔ این آئی ٹی کو 30 ؍اپریل 2022 ء تک یا اس سے پہلے جاری کیا جانا چاہیئے اور ٹینڈرنگ کی مشق ایک مقررہ وقت میں انجام دی جائے اور تمام ٹینڈرنگ کے عمل کو 31 ؍مئی 2022 تک یا اس سے پہلے مکمل کیا جانا چاہیئے۔
ماتحت دفاتر کو فنڈس کی روانی بی ای ایم ایس کے ذریعے آن لائن موڈ میں ہو گی اور تمام محکموں کو مختلف اجزاء کے تحت ان کی طرف سے کی گئی پیش رفت کے حوالے سے ماہانہ رپورٹس جمع کرنے کی ضرورت ہو گی ۔
سال کے دوران شروع کئے گئے منصوبوں کو انتظامی منظوری ، تکنیکی منظوری اور ای۔ ٹینڈرنگ کے بنیادی نظم و ضبط کو پورا کرنے کی ضرورت ہو گی ۔ جیو ٹیگ شدہ تصویریں کام شروع کرنے سے پہلے اور کام کی تکمیل کے بعد اخراجات کیلئے ضروری ہوں گی ۔ سرگرمیاں امپاورمنٹ ویب پورٹل (www.janbhagidari.gov.in) کے ذریعے عوام کے دیکھنے کیلئے دستیاب ہوں گی ۔
مزید تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد متعلقہ ضلع کے پی آر آئیز ، بی ڈی سیز اور ڈی ڈی سیز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ضلعی منصوبے ( پروجیکٹ /کام /سرگرمی کے لحاظ سے ) پیش کریں ۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حکومت نے بجٹ تخمینہ ، مختص اور نگرانی کے نظام ( بی ای اے ایم ایس ) کے ذریعے بجٹ تخمینہ 2022-23 میں سے ضلع کیپیکس سمیت 50 فیصد ریونیو اور کیپیکس بجٹ کی منظوری دی ہے ۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم وویک بھردواج ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، انتظامی سیکریٹریز ، صوبائی کمشنران ،ضلع کمشنران ، پولیس سپرانٹنڈنٹس ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچول موڈ میٹنگ میں شرکت کی ۔
نمبر0655