آج مورخہ ۳۱ مارچ ۲۰۲۲ بروز جمعرات دن کے دو بجے ورلڈ تھیٹر ڈے کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بدرھر ہندوارہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مشہور و معروف شاعر و قلم کار میر درد پوری نے کی۔ جبکہ ایوان صدارت میں احمد پاشا جی، مقبول فائق ، فاروق شاہین، جوہر رمضان، حسن عجمی، سقراط گل رہے۔ تقریب کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی جسکی سعادت اسکول ھاذا کے طالب علم نصیر احمد نے حاصل کی جبکہ نعت رسول صلے اللہ علیہ والسلم ایک طالب علم شہباز احمد نے پڑھ کر داد حاصل کی۔ رنگارنگ پروگرام کی قیادت یاسمینہ نے کی۔ اس تقریب میں بچوں نے رنگارنگ پروگرام پیش کئے ۔ جسمیں اسقبالیہ گانا اور تنزیلہ نامی بچی نے ایک مقالہ پڑھ کر داد و تحسین حاصل کی۔ تقریب میں ایک مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس کی نظامت فاروق احمد لون اور صفدر یوسف نے انجام دئے۔ جس میں مندرجہ شعراء نے اپنا کلام سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔
۱۔ میر درد پوری
۲۔ احمد پاشا جی
۳۔ فاروق شاہین
۴۔ صفدر یوسف
۵۔ حسن عجمی
۶۔ گلہء میر
۷۔ معصوم مقبول
۸۔ مقبول فائق
۹۔ جوہر رمضان
۱۰۔ غنی گوہر
۱۱۔ فیاض احمد فیاض
۱۲۔ فیروز مقبول
۱۳۔ لسہء خوجہ
۱۴۔ اشرف عقاب
۱۵۔ فاروق احمد لون
۱۶۔ فیاض فگاں
۱۷۔ رفیق پنجابی
۱۸۔ صدیق راجپوری
جن اساتذہ کرام نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ان کے اسمائے گرامی یوں ہیں۔
۱۹۔ ماسٹر عبد الروف بٹ
۲۰۔ ریاض احمد وار
۲۱۔ مورث رضا
۲۲۔ عاشق حسین بٹ
۲۳۔ تنویر احمد بٹ
۲۴۔ توصیف احمد ملک
۲۵۔ تابش حمید
۲۶۔اعجاز احمد بٹ تحصیل پریذیڈنٹ آر ای ٹی فورم زون ہندوارہ
۷۶۔ حاجی غلام محی الدین ملک
۲۸۔ غلام محمد پیر
۲۹۔ محمد اقبال
اور اسکول کے دیگر کلاس فورتھ ملازمین بھی تقریب کا حصہ بنے۔
آخر پر سوسائٹی کے چیرمین و ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول بدرھر جناب حسن عجمی نے سبھی مہمانوں و استاذہ و دیگر عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا خاص کر زونل ایجوکیشن آفیسر ہندوارہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا بھر پور تعاون پیش کیا۔
شعبہ نشر و اشاعت
محبوب العالم ادبی سوسائٹی راجوار ہندوارہ