نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ کو سماج کےسبھی طبقات کے ساتھ بات چیت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آنگن واڑی کارکنان، غیر منظم شعبے کے کارکنان، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے سماج کے ساتھ ساتھ سماج کے تمام طبقوں کے لوگوں کے درمیان جائیں اور ان کے ساتھ تبادلہ خیال کریں امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں منعقدہ بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کے دوران مسٹر مودی نے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ فلاحی اسکیموں کی جانکاری لوگوں تک پہنچائیں اور ان کا ’فیڈ بیک‘ حاصل کریں۔ملک میں پانی کے بڑھتے بحران کے پیش نظر انہوں نے ایک بار پھر ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں میں آزادی کے 75 ویں سال کی یاد میں امرت مہوتسو کے تحت 75 تالاب تعمیر کریں۔پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی پورے ملک میں سماجی ہم آہنگی کی پندرہ روزہ مہم چلانے جا رہی ہے۔ پارٹی کے یوم تاسیس پر 6 اپریل کو وزیر اعظم ورچوئل طریقے سے ملک بھر کے پارٹی کارکنوں اور لیڈروں سے خطاب کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی 7 اپریل سے 20 اپریل تک الگالگ دنوں میں مختلف پروگراموں کے لیے مہم چلائے گی۔