تحریک ادب کشمیر نے ماه رمضان کے ان متبرک ایام میں آن لائن محفلِ نعت ( مشاعرہ) کا انعقاد کیا جس میں وادی کشمیر کے تقریبا 20 شعراء کرام نے شرکت کی اور یہ پروگرام تحریک ادب کشمیر، محبوب العالم ادبی سوسائیٹی اور انہار کشمیر وٹس ایپ پیج پر بیکوقت ڈھائی گھنٹہ جاری رہا. وادی کے مشہور نعت گو جناب غلام حسن غمگین صاحب نے محفل کی صدارت کی اور جناب محمد امین بٹ صاحب صدر ادبی مرکز کمراز نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی.
تحریک ادب کشمیر کے صدر جناب نذیر الَُحسَن تبسم نے اپنے منفرد انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے. محفلِ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا. جسکی سعادت دارلعلوم سبیل الرشاد بارہ مولا کے طالب علم جناب محمد احمد نے حاصل کی. اس محفلِ نعت میں وادی کشمیر کے مشہور و کہنہ مشق شعراء کرام و ادیب کے ساتھ ساتھ نوآزمودہ شعراء نے بھی داد تحسین حاصل کی. تحریک ادب کشمیر کے صدر جناب نذیر الَُحسَن تبسم کے مطابق اس ادبی انجمن کا مقصد بڑے بڑے ادیب واستاد کے ساتھ ساتھ وادی کے نوجوان، نوآذمودہ اور گمنام ادباء ، شعراء، قلمکاروں اور طلباء کی حوصلہ افزائی اور انہیں پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے.
جناب سید رشید جوہر نے اس بابرکت مجلس میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا. جناب ڈاکٹر فیض قاضی آبادی نائب صدر تحریک ادب کشمیر نے تحریک شکرانہ پیش کیا- جناب غلام حسن غمگین اور جناب محمد امین بٹ صاحب کے علاوہ جن شعراء کرام نے اس محفلِ نعت میں شرکت کی-ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں. جناب میر مشتاق قاضی آبادی،جناب ریاض پروانہ،جناب مجروح کشمیری،جناب جاوید اقبال ماؤری،جناب فاروق شاہین، جناب شبنم گلزار،جناب سید ممتاز علی بخاری، جناب حسن عجمی، محترمہ حسینہ عظیمہ صاحبہ،جناب سید رشید جوہر،جناب سلیم یوسف،جناب غلام علی پمپوش ،جناب ریاض ہاکباری،جناب عنایت اللہ راہی،جناب ڈاکٹر فیض قاضی آبادی اور جناب نذیر الَُحسَن تبسم ہیں. ٹیکنیکل معاون جناب نذیر صفلپوری ، میڈیا صلاح کار جناب فیضان قریشی اور میڈیا سکریٹری جناب میر جاوید بھی شریک محفل رہے.