اینکر: محکمہ سوشل فارسٹری بانڈی پورہ نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول شادی پورہ سوناواری کے تعاون سے آج ماحولیات کا عالمی دن منایا۔ اس تقریب میں اسکولی طلباء، اساتذہ، سوشل فارسٹری کے ملازمین کے علاوہ علاقے کے سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی –
عالمی یوم ماحولیات کی اہمیت کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری نارتھ کشمیر ڈاکٹر معراج الدین ملک نے عالمی یومِ ماحولیات کی اہمیت اور اس کو منانے کی ضرورت پر گفتگو کی –
انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ ماحولیات لوگوں کا دن ہے جو ہمارے ماحول کے لئے تشویش کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دن ماحولیاتی پائیداری اور ترقیاتی اہداف کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
اس موقع پر ڈی ایف او سوشل فارسٹری ارشِد احمد لالہ، رینجر آفیسر سوشل فارسٹری ڈاکٹر امتیاز علی خان کے علاوہ پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول شادی پورہ نے ماحول کو صاف و شفاف رکھنے کے طور طریقے پر خطاب کیا۔ اسکولی طلباء نے بھی اس موقع پر عالمی یوم ماحولیات سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
پروگرام کی دوسری نشست میں تمام شرکاء کی طرف سے مشترکہ طور پر ایک ریلی نکالی گئی تاکہ عام لوگوں تک یوم ماحولیات کا پیغام پہنچایا جا سکے اور شادی پورہ پائین مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد بھی کیا گیا تاکہ لوگوں کو ماحولیاتی استحکام کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے