گلشن کلچرل فورم کشمیر نے معروف صوفی بزرگ اور شاعر پیر غلام محی الدین کاملی چستی شوگہ پورہ بڈگام کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب منعقد کی۔ جو ۵ جون کو اس دارفانی سے رحلت کر گئے۔مرحوم کا رسم قل ۸ جون کو ان کے آبائی قبرستان واقعہ شوگہ پورہ بڈگام میں انجام دیا جائے گا۔ مرحوم پیر غلام محی الدین کاملی چستی کی یاد میں جہاں دونوں ورچول اور آن لائن موڈ پر خراج عقیدت کی تقریب منعقد ہوئی وہاں فورم کا ایک خصوصی وفد مرحوم کے آبائی گھر اور مزار پر گیا۔ جہاں پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ اس تعزیتی اجلاس میں شامل فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی، صدر سید بشیر کوثر سیکریٹری خورشید خاموش، مقبول شیدا، غلام حسن بابا، ڈاکٹر محمد ادریس، ڈاکٹر جاوید انور، غلام الدین بیگ اور بزم شیرین کے سرپرست اعلیٰ شیخ غلام رسول آن لائن موڈ پر شامل ہوۓ۔ اجلاس میں جہاں مرحوم کے صوفی مشن، ادبی کارناموں، اخلاص، انسان دوستی اور انکی ادب نوازی کو زیر بحث لایا گیا وہاں انکے تعیں خراج عقیدت کے ساتھ ساتھ دعایہ مغفرت کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
ادریس بدرنی
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر