زبیر تانترے//
گاندربل// بابا نظام الدین کیانی رحمۃ اللہ علیہ کا 125 واں عرس مبارک منانے کے لیے ملک بھر سے لوگ وانگت پہنچ گئے تھے۔ ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے وانگت میں عرس مبارک بڑے جوش و خروش سے منایا۔ میاں الطاف احمد نے لوگوں سے خطاب کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ سچائی، امن اور خوشحالی کے راستے پر چلیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی امن وخوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس موقع پر بابا نظام الدین کیانی رحمۃ اللہ علیہ کے تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ان کے تعلیمات (راستہ) پر چلنے کی تاکید کی۔