گاندربل//زبیر تانترے//
ضلع گاندربل میں پولی تھین کے استعمال پر برسوں پہلے پابندی لگا دی گئی تھی اور لوگوں پر زور دیا گیا تھا کہ وہ ماحول کو آلودہ کرنے والی چیزوں کے استعمال سے گریز کریں۔ میونسپل کونسل کے چیئرمین گاندربل ہلال احمد تانترے نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے گاندربل کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پالتھین کے استعمال سے گریز کریں۔