فیضان قریشی
پراگاش یوتھ کلب کی جانب سے دلبرآباد کلاروس میں بروز بدھ نہرو یوا کیندر کپواڑہ کے اشتراک سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا .
اس صفائی مہم میں مختلف مقامی لوگوں سمیت پرائمری سکول دلبرآباد کے نونہال طلباء اور عملے نے بھی شرکت کی.
اس دوران مختلف جگہوں بشمول مقامی ندی، راستے اور سکول کے گرد و نواح میں پولیتھین ،پلاسٹک اور دیگر مضر اشیاء کو ایک جگہ جمع کی گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمیں اپنی ماحولیات کی ہر حال میں حفاظت کرنی ہوگی اور یہاں کے مقامی لوگوں کو ازخود سمجھنا ہو گا اور ٹھوس اقدام اٹھانے ہوں گے