سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن کا لیہہ میں ہر گھر ترنگا پر منی آئی سی او پی کا اہتمام
ترنگا لہرانا محض علامتی نہیں ہونا چاہیے / غلام مہدی
لیہہ، 06اگست 2022/ آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے، فیلڈ آفس، لیہہ نے آج ہر گھر ترنگا اور سبکا پریاس کے موضوعات پر ایک چھوٹے مربوط مواصلات اور آو ¿ٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا اہتمام کیا – 200 کروڑ کوویڈ 19 ویکسین کی خوراک کا جشن منایا جارہاہے۔آو ¿ٹ ریچ پروگرام کا افتتاح جناب غلام مہدی، ایگزیکٹو کونسلر، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ دی سی)، نے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول، لیہہ کے آڈیٹوریم میں کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ہر گھر ترنگا مہم کے پیچھے مقاصد اور نظریے کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری اور 200 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دینے کی ہندوستان کی بے مثال کامیابی کا جشن منانا تھا۔مہمان خصوصی جناب غلام مہدی نے پروگرام کے انعقاد پر سی بی سی، لیہہ کے اقدام کو سراہا۔ جناب مہدی نے کہا، ”ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم آزادی کے 75ویں سال کی تقریبات کا حصہ ہیں اور ہر گھر ترنگا مہم ہماری جدوجہد آزادی کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا ایک موقع ہے“۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا لہرانا محض علامتی نہیں ہونا چاہئے بلکہ اگلے 25 سالوں میں ہندوستان کو عالمی رہنما بنانے کے لئے اچھے کام کو جاری رکھنے کے ہمارے عزم کا مجسم ہونا چاہئے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں جناب غلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ ریجن نے سی بی سی کے مینڈیٹ اور بیورو کی جانب سے حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں عوامی بیداری کے لیے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم کامیابیوں کا جشن منانے اور ادھورے خوابوں کی نشاندہی کرنے کا موقع ہے۔اس پروگرام میں محترمہ پی ڈی نتیا، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) لیہہ، شبیر حسین، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈاکٹر ڈیسکٹ ڈولما، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، لیہہ اور پرنسپل گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری اسکول، لیہہ نے شرکت کی۔ تقریب میں جو دیگران موجود تھے، اُن میں شاہد محمد لون، فیلڈ پبلسٹی آفیسر، لیہ، جناب سکندر، فیلڈ پبلسٹی اسسٹنٹ، سرینگر اور محترمہ تجمل آرا، کوآرڈینیٹر، نہرو یووا کیندر، لیہہ قابل ذکر ہیں۔ ایس ایس پی، لیہہ، محترمہ پی ڈی نتیا نے کہا کہ موجودہ نسل کو ایک ایسا ملک نصیب ہوا ہے جس نے شروع سے ہی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بننے کا آغاز کیا ہے جبکہ بہت سی دوسری قومیں جنہوں نے ہندوستان کے شانہ بشانہ اپنا سفر شروع کیا ہے، ابھی جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر ہی ہیں۔ محترمہ نتیا نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی شراکت کے ذریعے ملک کو آگے لے جانا ہوگا اور ایسا کرتے ہوئے انہیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ صرف اپنے حقوق پر توجہ نہ دیں بلکہ معاشرے اور ملک کے تئیں اپنے فرائض کا خیال رکھیں۔200 کروڑ سے زیادہ ویکسینیشن کے سنگ میل کے حصول کے بارے میں بات کرتے ہوئے، لیہہ کے ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، ڈاکٹر ڈیسکٹ ڈولما نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کے سب سے بڑے مفت ویکسینیشن کے عمل کو شروع کرکے کووڈ19- کے خلاف جنگ میں باقی دنیا سے کافی آگے نکل گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کے ٹیکے لگوائیں اور خاندان کے بزرگ افراد کو بھی ویکسین مہوتسو کے تحت مفت دی جانے والی احتیاطی خوراک لینے کی ترغیب دیں۔سی بی سی، لیہہ نے لوگوں کی بیداری کے لیے آزادی کا امرت مہوتسو، ہر گھر ترنگا اور ویکسین مہوتسو پر معلوماتی سٹینڈز لگائے۔ اس کے علاوہ مطبوعہ آگاہی مواد بھی حاضرین میں تقسیم کیا گیا۔ طلباءاور فنکاروں کی جانب سے لداخ کی شاندار ثقافت کو اجاگر کرنے والے ثقافتی پروگرام پیش کیے گئے۔قبل ازیں، سی بی سی، لیہہ کی طرف سے گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول، لیہہ کے طلباءکے لیے آزادی کا امرت مہوتسو پر ایک اوپن کوئز منعقد کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر بیورو کی جانب سے جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
….٭….
(ط ر/م پ /م و/ م او : 06-08-2022)