آج یہاں پیٹھ کانہامہ میں حاجی علی محمد گوہر کے دولت خانے پر ایک شاندار، اور پروقار حمدیہ/ نعتیہ مشاعرہ گلشن کلچرل فورم کشمیرکے اہتمام سے منعقد ہوا۔ مشاعرے کی صدارت میزبان شاعر حاجی علی محمد گوہر نے کی۔ رحیم رہبر مہمانِ ذی وقار کی حثیت سے صدارتی ایوان میں موجود تھے۔ فورم کے صدر سید بشیر کوثر نے خطبہ استقبالیہ کے دوران حمد ونعت اور محرم الحرام کی مناسبت سےتفصیلی بات کی۔ نظامت کے فرایض فورم کے جنرل سیکریٹری گلشن بدرنی نے انجام دیۓ۔ مجلس کی اپتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی۔تلاوت کی سعادت عبدالاحد شہباز جبکہ اپتدائی نعت پیش کرنے کی سعادت مقبول شیدا نے حاصل کی۔ اس مشاعرے میں فورم کے نائب صدر لطیف نیازی، پروگرام کاڈنیٹر مقبول شیدا، رحیم رہبر، علی محمد گوہر، ممتاز گوپھبلی، اکبر کلان عبدالاحد شہباز، خورشید خاموش، نزیر شاھد اور گلشن بدرنی شامل ہوۓ۔صدارتی خطبات کے دوران بالترتیب علی محمد گوہر، رحیم رہبر اور سید بشیر کوثر نے نعتیہ ادب اور مشاعرے میں شامل شعرا کے نعتیہ کلام پر بات کرتے ہوئے ان کی تخلیقات کو کافی سراہا۔ اور اس مختصر مگر پر اثر محفل کی کیفیات کو بیان سے بعید قرار دیا۔
ادریس بدرنی
میڈیا سیکریٹری
گلشن کلچرل فورم کشمیر