جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے طبی کیمپ
سرینگر/09اگست/جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف جگہوں پر طبی کیمپ منعقد کئے گئے جس دوران اعزاداروں کےلئے ایمبولینس کی سہولیت بہم رکھی گئی جبکہ لوگوں میں مفت ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کئے گئے ۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا ہے کہ 7محرم الحرام کو کاٹھی دروازہ رعناوری، 8محرم شہید گنج 9محرم الحرام کو شمس واری اور 10محرم الحرام کو جڈی بل سرینگر میں کیمپ منعقد کئے گئے جہاںپر اعزاداروں کو طبی سہولیت فراہم کرنے کے علاوہ ماسک اور مفت سینی ٹائزر تقسیم کئے گئے ۔ ادھر جڈبل میں منعقدہ کیمپ کے دوران صوبائی کمشنر پنڈورانگ کے پولے نے بھی طبی کیمپ کا معائینہ کیا ۔دریں اثناءجڈی بل میں شبیر حسین اور دیگر رفقاءبھی بیگ کے ہمراہ تھے ۔واضح رہے جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے 13،14اور15اگست کو گریز میں طبی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں صوبائی کمشنر پی کے پولے نے ٹرسٹ کے چیرمین کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل کمشنر قاضی سرور جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کو ہر وقت مدد کرتے ہیں اور اس کیمپ میں بھی ان کی بھر پور مدد کی جائے گی۔